ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویشنو دیوی میں دہشت گردانہ حملے کو لے کرمشق 

ویشنو دیوی میں دہشت گردانہ حملے کو لے کرمشق 

Sat, 01 Oct 2016 12:14:15    S.O. News Service

جموں، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کنٹرول لائن کے پار ہندوستان کے سرجیکل حملوں کے بعد جاری کئے گئے ہائی الرٹ کے درمیان جموں و کشمیر پولیس اور دوسری ایجنسیوں نے ویشنو دیوی مندر کے بیس کیمپ کٹرہ میں کسی طرح کے دہشت گردانہ حملے کی صورت حال کو لے کر مشق کیا۔ہر سال ملک بھر سے ایک کروڑ سے زائد عقیدت مند جموں کے تری کوٹ پہاڑ پر واقع اس مندر میں درشن کے لیے آتے ہیں۔ریاسی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس ایس پی)سجیت کمار نے کہاکہ کٹرہ کی سیکورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے آج دو مشقیں کی گئیں ۔ان میں سے ایک مشق دہشت گرد انہ حملے سے متعلق تھی اور وہ کٹرہ پولیس تھانہ میں اور بس اسٹینڈ پر کی گئی ، جبکہ دوسر ی مشق ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تھی اور بس اسٹینڈ کے قریب کی گئی ۔ان مشقوں کا مقصد دہشت گردانہ حملے کے دوران کئے جانے والے اقدامات کو لے کر بیداری پھیلانا اور ہنگامی صورت حال میں ہم آہنگی بڑھانا تھا۔پولیس کے علاوہ فوج، ویشنو دیوی مند ر بورڈ، فائر محکمہ ، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں اور طبی اہلکاروں نے مشق میں حصہ لیا۔ایس ایس پی نے کہاکہ تمام ایجنسیوں نے مشق سے بہت سارے سبق سیکھے اور کٹرہ میں سیکورٹی یا کسی بھی طرح کے خطرے سے منسلک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپناتال میل بڑھایا۔


Share: